
لورالائی،،بلوچستان کے علاقے لورالائی ڈیرہ روڈ پرکنگری اور کھجوری کے درمیان موسی خیل ایریا میں مزدا ٹرک الٹنے سے 2افراد جاںبحق جبکہ 15زخمی ہو گئے جنہیں لورالائی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔گزشتہ روز لورالائی کے علاقے ڈیرہ روڈ پرکنگری اور کھجوری کے درمیان موسی خیل ایریا میں مزدا ٹرک الٹنے سے 2افراد جاںبحق جبکہ 15زخمی ہو گئے جاںبحق ہونے والوں میں خاشو بی بی زوجہ پیکئی قوم نیازی، چھ سالہ دلبر ولد ظاہر خان قوم نیازی سکنہ شاہ کاریز جاں بحق زخمیوں کی شناخت ظاہر خان ولد عبدالرحمن،مرجان زوجہ ظاہر خان،رانی بی بی دختر ظاہر خان،گل خروٹی بی بی دختر ظاہر خان،جانئی بی بی دختر ظاہر خان،سرور ولد ظاہر خان،نامو بی بی دختر ظاہر خان،خاتمہ بی بی دختر ظاہر خان ملالئی بی بی دختر ظاہر خان،رازیمہ بی بی دخترپیکئی ،لاندان بی بی دختر پیکئی،تعلیمہ بی بی دختر پیکئی ،صدیق ولد پیکئی،محمد جناح ولد پیکئی،پیکئی ولد گلاف اقوام نیازی سکنہ شاہ کاریز لورالائی سے ہوئی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ن کے مرکزئی سینئیر نائب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر ہسپتال پہنچ گئے انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور سول ہسپتال کے عملے کو ہدایات کی کی مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے



