تازہ ترینپاکستان

خیبر پختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، رانا ثنا اللہ کا دوٹوک مقف

پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بیک ڈور رابطے جاری ہیں: رانا ثنا اللہ

 

خیبر پختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، رانا ثنا اللہ کا دوٹوک مقف
خیبر پختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، رانا ثنا اللہ کا دوٹوک مقف

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ فی الحال کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بیک ڈور رابطے ہوتے رہتے ہیں، تاہم باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد حاصل ہونے تک برقرار رہے گا۔

دہشتگردی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی مدد سے دہشتگردی کا ناسور پھیل رہا ہے، جسے روکنا انتہائی اہم ہے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا، تاہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے گورنر راج سے متعلق اختلافی مقف پر ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو گورنر راج سے اختلاف ہے تو وہ اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے کوئی لڑائی نہیں بڑھانا چاہتا اور معاملہ صرف اختلاف رائے کا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رائے سے اختلاف کرنے کا حق حاصل ہے اور اسی طرح جے یو آئی (ف) کو بھی اپنا مقف پیش کرنے کا پورا حق ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر چوہدری سالک کے پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب کسی کے پاس ثبوت موجود نہ ہوں تو ایسے الزامات عائد نہیں کرنے چاہئیں۔ چوہدری سالک خود بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کے پاس الزامات کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button