بلوچستانتازہ ترین

سمندر کی لہریں ریسکیوکام میں رکاوٹ بن رہی ہیں

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق جیوانی کے علاقے دران میں پہاڑی تودہ کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کا عمل ساتویں روز بھی جاری رہا۔7 روز کی تلاش کے بعد گوادر کے علاقے بندری کے نوجوان ضمیر شاہ کی نعش نہیں مل سکی،  جائے وقوع پر نوجوان کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمندر کی لہریں ریسکیو کام میں مسلسل رکاوٹ بن رہی ہیں، خاندان سے باہمی مشاورت کے بعد ریسکیو کا عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے گوادر کے علاقے جیوانی کے علاقے دران میں 23 اکتوبر کو پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد دب گئے تھے، ایک شخص کی لاش فوری طور پر اور تین افراد کی لاشیں 27 اکتوبر کو نکال لی گئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button