
شعیب اختر نے کہا کہ ’بار بار کہہ رہا ہوں کہ ہمارے اوپنرز اور مڈل آرڈر اس کام کا نہیں جہاں ہم اتنی بڑی کوئی جیت حاصل کرسکیں، مسلسل ہم نہیں جیت پائیں گے کپتانی اور مینجمنٹ اچھی نہیں ہے، یہ کس قسم کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس طرح نہیں ہوسکتا منہ اٹھایا اور چلے گئے، وہ آپ کے لیے سہرے لے کر کھڑے ہوں گے کہ میچ پکڑا دیں گے، آپ زمبابوے سے ہار گئے یہ بات آپ کو سمجھ نہیں آرہی، مینجمنٹ سے لے کر چیئرمین پی سی بی تک سب نل بٹا نل ہیں، عقل ہی نہیں کسے سلیکٹ کرنا ہے کسے لے کر جانا ہے ہمیں بھارت اور دوسری دنیا کو بیٹھ کر جواب دینا پڑتا ہے اب اس پرفارمنس پر کیا جواب دیں گے، یہ انتہائی شرمناک ہے،مینجمنٹ نے کوشش نہیں کی، آخری اوور کرانا نواز کی جاب نہیں، میں بہت مایوس ہوں، پہلے ہی کہا تھا پاکستان اس ہفتے واپس آئے گی، مجھے بہت غصہ ہے، کوئی پلاننگ نہیں ہے، مجھے اس ٹیم پر کوئی بھروسہ نہیں



