
کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی کے بعد 4083 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔



