
ڈیرہ مراد جمالی(یو این اے) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد ایک گاں سے 50 سے زائد اونٹ چھین کر فرار ہو گئے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق چھتر تھانے کی حدود میں واقع طاہر کوٹ کے ایک گاں میں تقریبا ایک درجن مسلح افراد داخل ہوئے اور رحیم بخش جت کے 50 سے زائد اونٹ اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واردات سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال ملزمان کی گرفتاری اور اونٹوں کی بازیابی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں



