
کوئٹہ (یو این اے) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔صادق سنجرانی مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے ایوانِ بالا کی سربراہی کی۔ وہ 39 سال کی عمر میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے اور اس منصب پر فائز ہونے والے کم عمر ترین چیئرمین بھی بنے۔صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی سے ہے۔ انہوں نے 1998 اور 1999 کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم میں رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دیں۔بعد ازاں 2008 سے 2013 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔



