
ڈیرہ مراد جمالی (یو این اے )ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال تھانے کی حدود میں خالق آباد کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین پر راکٹ حملے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے خالق آباد کے قریب مشرقی جانب تقریبا دو کلومیٹر کے فاصلے سے جعفر ایکسپریس پر دو راکٹ فائر کیے اور فائرنگ بھی کی۔ حملے کے باوجود ٹرین اور اس میں سوار مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔واقعے کے بعد مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ حملے میں ملوث افراد کے حوالے سے بھی معلومات دستیاب نہیں ہوئیں۔



