

اسلام آباد (یو این اے) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور بیبرگ بلوچ کی انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں 21 اکتوبر 2026 کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا۔تینوں افراد کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت متعلقہ قانونی امور کا جائزہ لے گی۔



