بلوچستانتازہ ترین

ولید صالح بلوچ کے قتل کو ایک سال گزر گیا

قاتل گرفتار نہ ہونا نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے، نیشنل پارٹی

شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، علی احمد لانگو
شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، علی احمد لانگو
شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، علی احمد لانگو
شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، علی احمد لانگو

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے شہید ولید صالح بلوچ کی پہلی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قتل کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات مکمل کرکے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ایک بیان میں علی احمد لانگو نے کہا کہ شادی سے محض چند روز قبل ولید صالح بلوچ کی شہادت ایک المناک سانحہ تھا، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری اور تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی شہری کا قتل اور اس کے ذمہ داروں کا قانون کی گرفت سے باہر رہنا ریاستی ذمہ داریوں اور نظامِ انصاف پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔ شہید ولید صالح بلوچ کے اہلِ خانہ گزشتہ ایک سال سے انصاف کے منتظر ہیں، لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس قتل میں کون سے عناصر ملوث تھے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔علی احمد لانگو نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایسے واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور سیاسی و سماجی کارکنوں کے خلاف تشدد میں ملوث عناصر کو بلاامتیاز قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے زور دیا کہ انصاف میں تاخیر ناانصافی کو تقویت دیتی ہے، اس لیے شہید ولید صالح بلوچ کے قتل کا معاملہ محض ایک خاندان کا نہیں بلکہ قانون کی بالادستی کا بھی معاملہ ہے۔بیان کے آخر میں علی احمد لانگو نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید ولید صالح بلوچ کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button