بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، قلات اور گوادر میں 4 دہشت گرد ہلاک

پسنی میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، قلات اور گوادر میں 4 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، قلات اور گوادر میں 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر وجاہت وحید نے جام شہادت نوش کرلیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔دوسری جانب ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button