بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کولپور ریلوے ٹریک دھماکے سے متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے ٹریک کو نشانہ بنایا

بحالی و مرمت کا کام شروع، سیکیورٹی سخت کردی
بحالی و مرمت کا کام شروع، سیکیورٹی سخت کردی

کوئٹہ یو این اے بلوچستان میں سپیزند اور کولپور کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکے سے نقصان پہنچنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا ایک حصہ متاثر ہوا۔ واقعے کے بعد بلوچستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی ریلوے سروس متاثر ہوگئی اور ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی حکام اور ریلوے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مکمل بحالی تک ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق بحال نہیں ہوسکے گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت، واقعے کے محرکات اور اس میں ملوث عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button