بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اچانک معطل

صوبائی دارالحکومت میں مواصلاتی سروس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کمتعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں

متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیںکوئٹہ یو این اے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اچانک معطل ہوگئی، جس کے باعث شہریوں کو رابطوں اور روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے شہریوں کے باہمی رابطے متاثر ہوئے ہیں۔ سروس کی معطلی کے باعث آن لائن خدمات، موبائل ڈیٹا اور دیگر مواصلاتی سہولیات بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سروس کی معطلی کی وجوہات اور بحالی کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال واضح کی جائے اور سکیورٹی حالات معمول پر آنے کے بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جلد بحال کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button