
شہریوں میں جشنِ آزادی کا جوش و خرو شکوئٹہ یو این اے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں، سرکاری و نجی عمارتوں، بازاروں اور تجارتی مراکز کو سبز و سفید رنگوں سے سجایا جارہا ہے جبکہ مختلف مقامات پر قومی پرچم، جھنڈیاں، بینرز اور برقی قمقمے نصب کیے جارہے ہیں۔9 اگست سے شروع ہونے والی جشنِ آزادی کی تیاریوں میں اب مزید تیزی آگئی ہے۔ وزیراعلی ہاس، گورنر ہاس، ریڈ زون، بلوچستان ہائی کورٹ، پاکستان پوسٹ آفس، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، آئی جی آفس سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے روشن کردیا گیا ہے، جس سے رات کے وقت شہر کا منظر انتہائی دلکش دکھائی دے رہا ہے۔شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر بھی قومی پرچم اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجاوٹ کی جارہی ہے جبکہ تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور نجی اداروں کی جانب سے بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ شہریوں، بالخصوص نوجوانوں اور بچوں میں یومِ آزادی کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش پایا جارہا ہے۔یومِ آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں سرکاری سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیراعلی ہاس، گورنر ہاس اور بلوچستان اسمبلی سمیت اہم سرکاری مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں صوبائی حکومت کے اعلی حکام، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران اور دیگر افراد شرکت کریں گے۔تقریبات میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی جائے گی، قومی ترانہ پڑھا جائے گا جبکہ پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔جشنِ آزادی کے سلسلے میں تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی اداروں، تجارتی تنظیموں اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھی مختلف پروگرامز کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسکولوں اور کالجوں میں ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو پاکستان کی تاریخ، آزادی کی جدوجہد اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جاسکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی ہر پاکستانی کے لیے انتہائی اہم دن ہے اور اسے قومی یکجہتی، امن، بھائی چارے اور وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ منانا چاہیے۔ شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔متعلقہ اداروں کی جانب سے جشنِ آزادی کی تقریبات کے دوران شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوسکیں۔14 اگست کی صبح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قومی پرچم لہرائے جائیں گے، قومی ترانہ پڑھا جائے گا اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ شہر میں جاری سجاوٹ اور اہم سرکاری عمارتوں پر چراغاں سے واضح ہے کہ کوئٹہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔



