بلوچستانتازہ ترین

وزیر داخلہ بلوچستان کا کوئٹہ کا اچانک دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

شہر میں معمولاتِ زندگی بحال، تمام شاہراہیں کھلی ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں: میر ضیا اللہ لانگو

وزیر داخلہ بلوچستان کا کوئٹہ کا اچانک دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیر داخلہ بلوچستان کا کوئٹہ کا اچانک دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے شہر کے مختلف اہم تجارتی مراکز اور شاہرائوں بشمول لیاقت بازار، قندھاری بازار، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، بروری روڈ، گاہی چوک اور جوائنٹ روڈ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان نے دکانداروں اور عام شہریوں سے براہ راست ملاقاتیں کیں اور شہر میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور تمام معاملاتِ زندگی معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں ٹریفک مکمل طور پر رواں دواں ہے اور کوئی بھی سڑک بند نہیں ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے عوام اور تاجر برادری کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور منفی خبروں پر ہرگز کان نہ دھریں اور پرامن ماحول میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button