بلوچستانتازہ ترینپاکستان

چاغی: دالبندین کے قریب مسلح افراد کارگو بس سامان اور عملے سمیت اغوا کر کے لے گئے

مسلح افراد بس کو اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے

چہتر کے علاقے میں واردات، چاول اور آم سے لدی کارگو بس لاپتا، سرچ آپریشن شروع کردی
چہتر کے علاقے میں واردات، چاول اور آم سے لدی کارگو بس لاپتا، سرچ آپریشن شروع کردی

خبر:چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب چہتر میں جمعہ کی شب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والی ایک کارگو بس کو سامان اور عملے سمیت اغوا کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کارگو بس میں بڑی مقدار میں چاول اور آم لدے ہوئے تھے۔ مسلح افراد بس کو اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق کارگو بس، عملے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوں سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button