بلوچستانتازہ ترینپاکستان

قلات کے بعد خضدار میں بھی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ شام 6 بجے سے پابندیاں نافذ ہوں گی، شہری ضروری اشیائے خورونوش بروقت خرید لیں

قلات کے بعد خضدار میں بھی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا
قلات کے بعد خضدار میں بھی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیاخضدار: ضلع انتظامیہ خضدار نے قلات کے بعد ضلع خضدار میں بھی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جمعہ کو شام 6 بجے سے شہر میں کرفیو نافذ ہوگا، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا بروقت خرید لیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل نال اور وڈھ میں بھی جمعہ کی شام 6 بجے سے بازار بند رہیں گے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری ہدایات پر عمل کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button