بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان پولیس کے 1195 افسران اور جوان جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، آئی جی پولیس

دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، محمد طاہر

بلوچستان پولیس کے 1195 افسران اور جوان جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، آئی جی پولیس
بلوچستان پولیس کے 1195 افسران اور جوان جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، آئی جی پولیس

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں امن، استحکام اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اب تک بلوچستان پولیس کے 1195 افسران اور جوان جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ ان گمنام ہیروز کی قربانیوں کی بدولت آج عوام خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہدا اور ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔یومِ شہدا پولیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ امن خود بخود حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے شہدا کی عظیم قربانیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور بے گناہ شہریوں کے دشمنوں کے عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملاتی رہے گی۔محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس انتہائی مشکل حالات میں فرائض انجام دے رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کی جنگ ہے، جس میں پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور پولیس کے جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔آئی جی پولیس نے شہدا کے اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور بلوچستان پولیس ان کی عزت، فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور روزگار کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں اور شہدا کے لواحقین کی معاونت کے لیے ویلفیئر فنڈ اور شہدا پیکیج کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو، آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عاطف مجتبی، جی او سی 41 ڈویژن میجر جنرل ممتاز علی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، پولیس کے اعلی افسران، شہدا کے لواحقین اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button