بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے

نجی اور سرکاری اسکولز 7اگست سے بند ہونگے موبائل فونز سروس کرفیونافذ کرنے کا بھی امکان ہے

شہر کے شاہراہوں پر کنٹینرز اور ٹرکوں کو کھڑا کرکے سٹرکیں بند کردی گئیں
شہر کے شاہراہوں پر کنٹینرز اور ٹرکوں کو کھڑا کرکے سٹرکیں بند کردی گئیں

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے شہر کے اہم شاہراہوں پر کنٹینرز اور ٹرکوں کو کھڑا کرکے سٹرکیں بند کردی گئیں ہیں جبکہ نجی اور سرکاری اسکولز 7اگست سے بند ہونگ ہے موبائل فونز سروس اور ڈیٹا بھی بند کرنے پر غورکرنے کے ساتھ کرفیونافذ کرنے کا بھی امکان ہے سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ائیرپورٹ،زرغون روڈ،ڈبل روڈ،سریاب روڈ،برروری روڈ،سمنگلی روڈ ،جوائنٹ روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر رات کے وقت ٹرکوں اور کنٹینرز کھڑے کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جاتا ہے جبکہ پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوسٹی کے کیمروں کی مرمت بھی مکمل کرلی گئی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے اہم علاقوں میں واقعے سرکاری اور نجی اسکولز بھی 7اگست سے بند ہونگے اس حوالے سے اسکولز انتظامیہ کی جانب سے والدین کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ میں موبائل فونز سروس اور ڈیٹا بھی بند کرنے پر غورکرنے کے ساتھ کرفیونافذ کرنے کا بھی امکان ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے تمام ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہے جبکہ فائبر گیڈ ،1122اور پی ڈی ایم اے کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button