بلوچستانتازہ ترین

یومِ استحصالِ کشمیر پر حاجی ولی محمد نورزئی کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

کشمیر کا منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، حاجی ولی محمد نورزئی

 

یومِ استحصالِ کشمیر پر حاجی ولی محمد نورزئی کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
یومِ استحصالِ کشمیر پر حاجی ولی محمد نورزئی کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

کوئٹہ: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے اپنے خصوصی پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ بلوچستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔حاجی ولی محمد نورزئی نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطابق ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیری عوام کی شناخت کو متاثر کرنے کی کوششیں قابلِ تشویش ہیں، جس پر عالمی برادری کو اپنا مثر کردار ادا کرنا چاہیے۔رکنِ اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ بلوچستان وفاقی حکومت کے تعاون سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button