بلوچستانتازہ ترینپاکستان

لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کا درد نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اختر مینگل

ہر گمشدگی کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں

لاپتا افراد کی محفوظ واپسی اور احتساب کا مطالبہ، اختر مینگل کا ایکس پر بیان
لاپتا افراد کی محفوظ واپسی اور احتساب کا مطالبہ، اختر مینگل کا ایکس پر بیان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے لاپتا افراد کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے لاپتا پیاروں، خصوصا بچوں، کی تلاش میں سرگرداں خاندانوں کا درد کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہر رپورٹ ہونے والی گمشدگی کی بروقت، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی جان، عزت اور بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے پیاروں کی واپسی اور سچائی کے منتظر خاندانوں کے لیے غیر یقینی کا ہر دن انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے لاپتا عزیزوں کی محفوظ واپسی، حقیقت سامنے آنے اور ذمہ داروں کے احتساب کے منتظر ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button