تازہ ترین

جمعیت بلوچستان حکومت کا حصہ نہیں بنے گی

محسن نقوی نظام کو ناکام سمجھتے ہیں تو استعفی دیں

علم نہیں کہ ڈاکٹر مالک بلوچ وزیراعلی بن رہے ہیں یا نہیں
علم نہیں کہ ڈاکٹر مالک بلوچ وزیراعلی بن رہے ہیں یا نہیں

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ نہیں، مسائل کا حل صرف آئین ہے
محمود خان اچکزئی کو مشورہ ہیں کہ اپوزیشن کا اجلاس بلایا جائے،مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ موجود نہیں، جبکہ ملک کے تمام مسائل کا واحد حل آئین پر عملدرآمد اور قومی مشاورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے اور عوام کو اپنے ہی علاقوں میں جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال بھی بہتر نہیں اور وہاں کے عوام پاکستان کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ انتظامی معاملہ ضرور ہے، مگر اس بارے میں متعلقہ عوام کی رائے لینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے “کیک کاٹ کر” نہیں بنائے جاتے بلکہ ہر فیصلہ مشاورت سے ہونا چاہیے اور قوموں کی شناخت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کے رہنما ہیں، انہیں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاستدانوں کو کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی ہے اور ملک کو آئین کے مطابق چلانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ نظام ناکام ہو چکا ہے تو انہیں کابینہ سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا کے ادوار میں آئین کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ جمعیت علمائے اسلام 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت سے مذاکرات کر چکی ہے اور آئندہ بھی اپنی آئینی و سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات آج بھی جمعیت سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ڈاکٹر مالک بلوچ وزیراعلی بن رہے ہیں یا نہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button