بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان کے بڑے سرکاری ہسپتال کا ایک اور کارنامہ

بی ایم سی میں مبینہ غفلت، چار سالہ بچے کا ختنہ کے دوران عضوِ تناسل کاٹ دیا

والدین کا شدید احتجاج، ٹراما سینٹر میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کا الزام
والدین کا شدید احتجاج، ٹراما سینٹر میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کا الزام

:کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) میں ختنہ کے دوران مبینہ طبی غفلت کے باعث چار سالہ بچے کے عضوِ تناسل کو شدید نقصان پہنچنے کا دعوی سامنے آیا ہے، جس پر بچے کے والدین نے ذمہ دار عملے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔والدین کے مطابق ختنہ کے دوران مبینہ غفلت کے باعث بچے کا عضوِ تناسل زخمی ہو گیا، جس کے بعد بچہ پوری رات شدید تکلیف میں مبتلا رہا۔ بعد ازاں اہل خانہ بچے کو علاج کے لیے اسپنی روڈ ٹراما سینٹر لے گئے۔متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ ٹراما سینٹر پہنچنے پر ایمرجنسی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو آن کال بلانے کی بات کی گئی، جس کے باعث علاج میں مزید تاخیر ہوئی۔ والدین نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔دوسری جانب بعض میڈیا نمائندوں نے بھی دعوی کیا ہے کہ انہیں ٹراما سینٹر کے اندر جانے سے روکا گیا۔ تاہم اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ یا محکمہ صحت کا باضابطہ مقف تاحال سامنے نہیں آیا۔واقعے کی آزادانہ سرکاری تصدیق اور تحقیقات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button