
نوشکی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش بمبار سمیت سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس کے دوران فورسز نے مثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورک سے وابستہ تھے اور علاقے میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی اور پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔



