بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان کے 13 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

ہائی رسک یونین کونسلز میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

بلوچستان کے 13 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی
بلوچستان کے 13 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) بلوچستان پیر سے صوبے کے 13 اضلاع کی 62 ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کرے گا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 9 ہزار 557 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ای او سی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق مہم کی کامیابی کے لیے 862 موبائل و فیلڈ ٹیمیں، 61 فکسڈ ویکسینیشن مراکز اور 72 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ نقل و حرکت کرنے والی آبادی اور سفر کرنے والے خاندانوں کے بچوں تک بھی پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔انعام الحق نے کہا کہ پولیو وائرس اب بھی صوبے کے بعض علاقوں میں موجود ہے، جبکہ اس سے تحفظ کا واحد مثر ذریعہ بروقت اور بار بار پولیو ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو، خواہ اسے پہلے بھی کئی بار پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہوں، اس خصوصی مہم کے دوران بھی لازمی پولیو ویکسین دلوائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والا ہر بچہ وائرس کے پھیلا کا خطرہ بڑھاتا ہے، جبکہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرکے ہی بلوچستان اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے قومی ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button