
رکھنی ،بلوچستان کے علاقے رکھنی اور اس کے گردونواح میں جمعرات کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 37 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔



