بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ،تفتان بین الاقوامی شاہراہ پر رات 10 بجے کے بعد سفر سے گریز کریں

امن و امان کے پیش نظر ایف سی بلوچستان نے نگرانی موثر بنا دی، عوام سے تعاون کی اپیل،ایف سی بلوچستان ساوتھ

کوئٹہ،تفتان بین الاقوامی شاہراہ پر رات 10 بجے کے بعد سفر سے گریز کریں
کوئٹہ،تفتان بین الاقوامی شاہراہ پر رات 10 بجے کے بعد سفر سے گریز کریں

نوکنڈی(یو این اے )ایف سی بلوچستان (ساوتھ) تفتان رائفلز نے امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے سدباب اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے نوکنڈی تا تفتان شاہراہ پر رات کے اوقات میں گشت اور نگرانی کے اقدامات مزید مثر بنا دیے ہیں۔ایف سی بلوچستان(ساوتھ) تفتان رائفلز کے مطابق نوکنڈی تا تفتان شاہراہ اور دیگر حساس مقامات پر مسلسل گشت جاری ہے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ فورسز علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے شب و روز خدمات انجام دے رہی ہیں۔ایف سی نے شہریوں، بالخصوص نوکنڈی کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت رات 10 بجے کے بعد گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور غیر ضروری طور پر نوکنڈی تا تفتان شاہراہ پر سفر نہ کریں۔بیان میں عوام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دورانِ گشت سیکیورٹی اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں، چیکنگ کے عمل میں سہولت فراہم کریں اور کسی بھی مشکوک شخص، گاڑی یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو دیں تاکہ امن و امان برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button