بلوچستانتازہ ترین

دکی، قتل اور اسلحہ مقدمات کا فیصلہ، ملزم کو عمر قید سمیت مختلف سزائیں

ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ، قتل کے مجرم کو ورثا کو 7 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم

دکی، قتل اور اسلحہ مقدمات کا فیصلہ، ملزم کو عمر قید سمیت مختلف سزائیں
دکی، قتل اور اسلحہ مقدمات کا فیصلہ، ملزم کو عمر قید سمیت مختلف سزائیں

دکی(یو این اے )ایڈیشنل سیشن جج دکی دوست محمد مندوخیل کی عدالت نے لیویز اسٹیشن نانا صاحب زیارت کے دو مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم دلبر جان ولد انور جان قوم لونی، سکنہ لونی دکی کو قتل، اسلحہ اور دیگر جرائم میں مجرم قرار دے دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق قتل کے مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 09/2025) میں ملزم کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302(b) کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے مقتول خوشحال خان لونی کے ورثا کو 7 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 4 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔اسی مقدمے میں عدالت نے دفعہ 201 کے تحت 6 سال قیدِ بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 438 کے تحت 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی سادہ قید بھی مقرر کی گئی ہے۔دوسرے مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 10/2025) میں بلوچستان آرمز ایکٹ 2022 کی دفعہ 15-D کے تحت ملزم کو 3 سال قیدِ بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 3 ماہ سادہ قید بھگتنا ہوگی۔عدالت نے حکم دیا کہ دونوں مقدمات کی سزائیں بیک وقت (Concurrent) چلیں گی، جبکہ ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا گیا، جس کے تحت گرفتاری کے بعد جیل میں گزارا گیا عرصہ سزا میں شمار کیا جائے گا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم نے اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ دکی کی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا اعترافی بیان بھی قلمبند کرایا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button