بلوچستانتازہ ترینپاکستان

ہنہ اوڑک واقعہ بڑا دل خراش اور حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

وفاق سے رابطہ ہوا ہے، وزیر اعلی صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ(یو این اے) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنہ اوڑک کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے اور یہ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں سے انہوں نے ملاقات کی ہے، جن کے مطابق حملہ آور تربیت یافتہ تھے۔ گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے جسے حکومت خود انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس معاملے پر گزشتہ روز ان کا وفاق سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ایک بڑا صوبہ ہے جس کی وجہ سے مشکلات بھی ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز امن و امان کی بہتری کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں اور وزیر اعلی بلوچستان صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button