
لورالائی(یو این اے)لورالائی پولیس ٹیم نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پولیس نے چوری، ڈکیتی، اغوا اور لڑائی جھگڑے کے مختلف مقدمات میں مطلوب 13 مفرور ملزمان جبکہ مختلف مقدمات میں نامزد مزید 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران ڈیزل سے لوڈ چھینی گئی ایک پروبکس کار اور اس میں موجود 1500 لیٹر ڈیزل برآمد کرنے کے علاوہ ایک اور جی ایل آئی (GLi) کار اور ایک عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق لورالائی پولیس نے مختلف سنگین وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک عدد مشین گن بھی قبضے میں لے لی ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



