کوئٹہ اے ٹی سی عدالت کا فیصلہ،بی این پی قیادت کے تمام ملزمان رہاکرنے کا حکم
January 10, 2026
کوئٹہ اے ٹی سی عدالت کا فیصلہ،بی این پی قیادت کے تمام ملزمان رہاکرنے کا حکم
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کی اے ٹی سی عدالت نے بی این پی کی قیادت کے خلاف درج دہشت گردی کی ایف آئی آر کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے اور تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اے ٹی سی کے جج نے اپنے حکم میں کہا کہ چونکہ ساجد ترین ایڈووکیٹ کی پیٹیشن پر بلوچستان ہائی کورٹ نے ساجد ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسن بلوچ کے خلاف ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور ایف آئی آر میں تمام ملزمان پر یکساں الزامات تھے، اس لیے عدالت نے ملک نصیر شاہوانی، رمضان بلوچ، غلام نبی مری، شکیلہ نوید، ثنا بلوچ، حورین بلوچ، جہانزیب مینگل، میر مقبول، ولی کاکڑ، علی احمد قمبرانی، ماما قدیر، اقرا بلوچ اور علامہ مقصود ڈومکی کو رہا کرنے کی پابندی عائد کی ہے۔