بلوچستان

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آمدن شرعی رہنمائی کا مطالعہ ناگزیر ہے ،دارالعلوم دیوبند

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آمدن شرعی رہنمائی کا مطالعہ ناگزیر ہے ،دارالعلوم دیوبند
چمن(یو این اے )سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کمائی کے رجحان کے پیشِ نظر عالمِ اسلام کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے سوشل میڈیا پیجز، اکاونٹس اور ویب سائٹس کی مونیٹائزیشن سے متعلق ایک نہایت اہم استفتا جاری کر دیا ہے، جس میں کمائی کے شرعی حکم پر واضح اور مدلل رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔استفتا میں موجودہ دور کے ایک حساس مسئلے پر حلال و حرام کمائی، اشتہارات کی نوعیت، شائع کیے جانے والے مواد اور شرعی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے اصولی وضاحت کی گئی ہے، جو سوشل میڈیا سے وابستہ افراد، لکھاریوں، صحافیوں، یوٹیوبرز، ویب ڈویلپرز اور عام صارفین کے لیے نہایت رہنمائی کا باعث قرار دی جا رہی ہے۔علما کرام اور دینی حلقوں نے اس استفتا کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آمدن حاصل کرنے والے افراد کے لیے اس شرعی رہنمائی کا مطالعہ ناگزیر ہے تاکہ وہ اپنی کمائی کو دینی اصولوں کے مطابق رکھ سکیں۔اہلِ علم، صحافی برادری اور سماجی کارکنان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس اہم استفتا کا مطالعہ کریں اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ صحیح دینی رہنمائی عام ہو اور معاشرے میں حلال اور پاکیزہ کمائی کے شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button