اے این پی گرینڈ الائنس ملازمین کے مطالبات کے حق میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی، اصغر خان اچکزئی
January 10, 2026
اے این پی گرینڈ الائنس ملازمین کے مطالبات کے حق میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی، اصغر خان اچکزئی کوئٹہ(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کہ 22 جنوری کو گرینڈ الائنس ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی نااہل صوبائی حکومت کی وجہ سے بار بار ان کے مذاکرات پر عمل درامد میں رکاوٹ ا رہی ہے حکمران ان کے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے ان ملازمین کے گھروں پر رات کوچھاپے مار کر کے انہیں گرفتار کر رہے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں گرینڈ گرینڈ الائنس ملازمین کے 12 سے لے کر 14 جنوری تک تمام پیہ جام ہڑتال سے لے کرانکے ہر احتجاج کے حمایت کرتے ہیں موجودہ حکومت ربڑ سٹیمپ بن چکی ہے عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اصغرخان ا چکزی نے کہا کہ صوبے بھر میں گرینڈ الائنس ملازمین کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار ہیں جنہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے متعدد باران کے رہنماں کو گرفتار کیا جا چکا ہے موجودہ حکومت ڈاکٹر مارنگ بلوچ علی وزیر سمیت دیگر قیدیوں کو پابند سلاسل کر رکھا ہے حالانکہ عدالتوں نے انہیں بری کر دیا ہے اس کے باوجود ریاست کو ان سے خوف ہے شاید ریاست پریشان ہیں انکی ریائی سے انہیں مسئلہ درپیش ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے ولی داد کو گرفتار کیا گیا ہے چمن میں پرلت کے لوگ ڈھائی سال سے احتجاج پر ہیں انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ماضی میں بھی ان ملازمین کے احتجاج کے دوران مذاکرات کے ذریعے ان کا مسئلہ حل نکالتے تھے لیکن افسوس موجودہ حکومت کو کئی اور سے کنٹرول کیا جا رہا ہے وزیر خزانہ پر مشتمل کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ان کی گرفتاری اور ان کا نام فور شیڈول میں ڈالنا انتہائی افسوسناک ہے عوامی نیشنل پارٹی گرینڈ الائنس کے ملازمین کی تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے اس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ورکر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گرینڈلائنز کے 12 سے 14 جنوری کو جتنی بھی احتجاج ہیں ان سب کی عوامی نیشنل پارٹی حمایت کرتی ہے موجودہ حکمران ملازمین سے خائف ہیں ال پارٹیز کانفرنس میں ان کے مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے موجودہ حکومت صرف سڑکوں کو توڑنے میں مصروف ہیں تاکہ کرپشن کے ذریعے اپنے خزانے کو بھر سکیں۔