بلوچستان

پاک ایران سرحدی شہرتفتان ایف آئی اے امیگریشن پاسپورٹ گیٹ گزشتہ چھ ماہ سے بند ہے

پاک ایران سرحدی شہرتفتان ایف آئی اے امیگریشن پاسپورٹ گیٹ گزشتہ چھ ماہ سے بند ہے
چاغی(یو این اے )پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایف آئی اے امیگریشن پاسپورٹ گیٹ گزشتہ چھ ماہ سے بند ہے، جس کے باعث ضلع چاغی کے مقامی شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عائد سفری پابندی کے اثرات تاحال برقرار ہیں، جس سے سرحدی علاقے کی معاشی و سماجی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاک ایران سرحد پر واقع تفتان پاسپورٹ گیٹ سے مسافروں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی تھی، تاہم چھ ماہ گزرنے کے باوجود یہ پابندی ختم نہ ہو سکی۔ سفری سہولت کی بندش کے باعث شہریوں کو اپنے رشتہ داروں سے ملاقات اور تاجروں کو کاروباری سرگرمیوں میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔مقامی تاجروں اور شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان، وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان ایف آئی اے امیگریشن پاسپورٹ گیٹ کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ عوام قانونی طریقے سے ایران سفر کر سکیں اور روزگار سمیت سماجی روابط بحال ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button