بلوچستان کے سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش ناکام، 24 ملزمان گرفتار،ایف آئی اے
January 8, 2026
بلوچستان کے سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش ناکام، 24 ملزمان گرفتار،ایف آئی اے
کوئٹہ(یو این اے )وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیونی کے علاقے میں ایک کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور 24 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، جن میں سب سے زیادہ 12 افراد گوجرانوالہ، 3 راجن پور، 2 مظفر گڑھ جبکہ باقی 7 ملزمان سرگودھا، قصور، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان اور رحیم یار خان سے تعلق رکھتے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان پاکستان سے سمندری راستے کے ذریعے ایران جا رہے تھے اور وہاں سے دیگر ممالک میں غیر قانونی ہجرت کا ارادہ رکھتے تھے۔ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ادارے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔