بلوچستان

گوادر، اے این ایف نے 22 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلی


گوادر (یو این اے) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے گوادر یونیورسٹی کے قریب کلانچی پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ممالک اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 22 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد بٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن سیل کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں اے این ایف ہمیشہ فعال اور فوری اقدامات کے لیے تیار ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد بٹ نے مزید بتایا کہ انٹی نارکوٹکس فورس کے اسپیشل انویسٹی گیشن سیل نے گوادر یونسی ورسٹی کے قریب کلانچی محلہ میں کارروائی کرکے منشیات کی بڑی کھیپ برامد کرلی ہے جو بیرون ممالک اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی ، پکڑی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 22 ملین یو ایس ڈالر ہے۔ جبکہ ایک دوسری کارروائی میں ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اے این ایف منشیات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر تیار ہے اور منشیات کے خلاف جنگ میں انٹی نارکوٹکس فورس ہمیشہ سے کمربستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button