بلوچستان

تربت، اغوا برائے تاوان کے خلاف7 اور 9 جنوری آل پارٹیز کیچ کا مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا

تربت، اغوا برائے تاوان کے خلاف7 اور 9 جنوری آل پارٹیز کیچ کا مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا
تربت(یو این اے)آل پارٹیز کیچ نے اغوا برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف 7 اور 9 جنوری کو تربت شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آل پارٹیز کیچ کے کنوینئر نواب خان شمبے زئی کی زیرِ صدارت پریس کلب میں منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں کیچ کیمسٹ ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، سول سوسائٹی کے نمائندے اور متاثرہ فیملیز کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں نواب شمبے زئی نے تربت میں اغوا برائے تاوان کے مسلسل واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال عوام کے جان و مال کے لیے سنگین سیکیورٹی چیلنج بن چکی ہے اور اس کا فوری اور مثر تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک اغوا برائے تاوان کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات نہیں کیے جاتے، عوامی احتجاج اور شٹرڈان ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button