پاکستان ایٹمی اسلامی ملک کو عمران خان کی قیادت میں دنیائے اسلام کی رہنمائی کرنی چاہیے، رحیم کاکڑ
January 6, 2026
پاکستان ایٹمی اسلامی ملک کو عمران خان کی قیادت میں دنیائے اسلام کی رہنمائی کرنی چاہیے، رحیم کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کے رہنما رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ایٹمی اسلامی ملک کی حیثیت سے اب وقت آ چکا ہے کہ عمران خان جیسے بہادر، جرات مند اور باضمیر لیڈر کی قیادت میں دنیائے اسلام کی رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت منافقت سے ہٹ کر خوددار مسلمانوں کی قیادت کا ہے۔رحیم کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک پر کرپٹ اور موقع پرست وزیر اعظم اور صدر کو مسلط کیا گیا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا میں بدعنوانی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی فرد یا گروہ کی جاگیر نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کا ملک ہے، جس پر گزشتہ 75 برسوں سے مخصوص عناصر قابض رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، ایران اور افغانستان کے حالات سے سبق سیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایک مضبوط اور پیشہ ور فوج موجود ہے جو کبھی بھی ملک کی سالمیت اور عالم اسلام کو مایوس نہیں کرے گی۔رحیم کاکڑ نے مزید کہا کہ اس وقت پوری امت مسلمہ عمران خان کو قیادت دینے کے لیے تیار ہے اور عمران خان سب کو معاف کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔