پی ڈی ایم اے نے حساس علاقوں میں سنو کلیئرنس یونٹس قائم کر دیے
January 5, 2026
پی ڈی ایم اے نے حساس علاقوں میں سنو کلیئرنس یونٹس قائم کر دیے،
کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے حساس علاقوں میں سنو کلیئرنس یونٹس قائم کر دیے ہیں تاکہ جاری اور متوقع برفباری کے دوران شاہراہوں پر آمد و رفت بلا تعطل جاری رکھی جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی نے زیارت، کان مہترزئی قلعہ سیف اللہ)، خوجک پاس (قلعہ عبداللہ/چمن اور لک پاس (مستونگ میں یونٹس کے قیام کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے متعلقہ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریسکیو فورس اور ٹرانسپورٹ کو باقاعدہ فیلڈ وزٹس کرائیں تاکہ ہیوی مشینری اور ریسکیو عملے کی مکمل تیاری یقینی بنائی جا سکے۔یہ اقدامات عوام کے محفوظ سفر اور برفباری کے دوران شاہراہوں کی بندش سے بچا کے لیے کیے گئے ہیں۔