بلوچستان

سال 2026 کشمیری عوام کے لیے کامیابی کا سال ثابت ہوگا، بی اے پی

سال 2026 کشمیری عوام کے لیے کامیابی کا سال ثابت ہوگا، بی اے پی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کشمیری عوام کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر خصوصی پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سال 2026 کشمیری عوام کے لیے مشکلات میں کمی اور جدوجہد میں کامیابی کا سال ثابت ہوگا۔بی اے پی کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارت کے مظالم، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مگر وہ اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کو ہمت نہ ہارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی عوام ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مثر کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔بی اے پی ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت کے مظالم پوری دنیا دیکھ چکی ہے اور کشمیری عوام کی آزادی تک پاکستان اور بلوچستان کے عوام ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا خواب ضرور شرمند تعبیر ہوگا اور ان شا اللہ کشمیری عوام اپنی آزادی کی منزل حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button