ژوب، سرڈھاکء سے ملنے والی چار لاشوں میں تین کی شناخت، دکی کے رہائشی نکلے
January 4, 2026
ژوب، سرڈھاکء سے ملنے والی چار لاشوں میں تین کی شناخت، دکی کے رہائشی نکلے
دکی(یو این اے )ژوب کے علاقے سرڈھاکء سے ملنے والی چار لاشوں میں سے تین کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد بلوچ قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور دکی کے رہائشی ہیں۔ جن کی شناخت جعفر ولد عبدالعزیز، ثنااللہ ولد علی اور شیر محمد ولد خیر محمد، سکنہ کلی سفر علی بلوچ کے طور پر ہوئی۔ تینوں کا تعلق یونین کونسل جنگل اور ایک ہی گاں سے ہے۔ایس ایچ او کنگری حق نواز بزدار نے بتایا کہ چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اور تین لاشوں کی جیب سے ملی سادہ کاغذ کی پرچیوں کی مدد سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔ چوتھی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔