کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو مختلف مقامات پر دھماکے، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی
January 1, 2026
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو مختلف مقامات پر دھماکے، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ سبزل روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر علاج کے لیے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی میں بھی گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکہ پیش آیا، جس میں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو بھی برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ شہریوں کو گیس کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔