مسلح دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کم عمر بچیوں کو گمراہ کن قابل مذمت ہیجمال رئیسانی
December 30, 2025
مسلح دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کم عمر بچیوں کو گمراہ کن قابل مذمت ہیجمال رئیسانی
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کم عمر بچیوں کو گمراہ کن اور پرتشدد نظریات سے متاثر کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، جو ان کے فکری اور اخلاقی زوال کو ظاہر کرتا ہے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے والدین، تعلیمی اداروں اور جامعات کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں اور بلوچ معاشرے سے بھی کہا کہ وہ شعور، اتحاد اور ذمہ داری کے ساتھ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنائے۔