بلوچستانپاکستان

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، کراچی میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، کم عمر لڑکی بازیاب

بی ایل اے نے ذہن سازی کرکے خودکش حملے کیلئے تیار کیا، بازیاب بچی کا انکشاف
سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، کراچی میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، کم عمر لڑکی بازیاب
کوئٹہ(یو این اے )کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بلوچستان سے کراچی لائی جانے والی کم عمر لڑکی کو بازیاب کر لیا۔دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں بلوچ لڑکیوں کو خودکش بمبار بنانے کی تربیت دیتی ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے بازیاب کم عمر بچی نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اسے کراچی میں دہشتگردی کے لیے بھیجا گیا تھا۔بچی کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے نے اس سے رابطہ کرکے اس کی ذہن سازی کی اور خودکش حملے کے لیے تیار کیا۔ پولیس کی بروقت گرفتاری کے باعث وہ دہشتگردوں سے نہیں مل سکی، اسی وجہ سے اسے یہ معلوم نہیں کہ شہر میں کس مقام کو نشانہ بنانا تھا۔کم عمر بچی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے ہمدردی کا تاثر دے کر اسے پھنسایا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ اس کے والد موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button