
کوئٹہ(یو این اے )پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج، فتنہ الخوارج، کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کوموثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ اس موقع پر اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جبکہ مذکورہ خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں باقی کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے صفائی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی ایکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم بھرپور شدت کے ساتھ جاری ہے، جس کا مقصد ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔



