بلوچستانتازہ ترین

نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کا بلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی

ملازمین کی جدوجہد برحق ہے، نیشنل پارٹی ہر سطح پر حمایت کے لیے پرعزم، چنگیز حئی بلوچ

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ نے وفد کے ہمراہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جاکر ملازمین کے احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔چنگیز حئی بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہر سطح پر ملازمین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ملازمین گذشتہ سات مہینوں سے احتجاج پر ہیں اور اس دوران مچھ اور کوئٹہ کی جیلوں میں بھی سختیاں برداشت کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، جس نے ملازمین تنظیموں سے متعدد نشستیں کیں اور سفارشات مرتب کیں، لیکن افسوس وزیر اعلی بلوچستان اپنی ہی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں۔چنگیز حئی بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملازمین کی جدوجہد کو برحق سمجھتی ہے اور ان کے مطالبات کے حق میں ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی تاکہ صوبے میں ملازمین کے جائز حقوق یقینی بنائے جا سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button