
بلوچستان کو برطانیہ سے آزادی 11 اگست 1947 کو حاصل ہوئی
کوئٹہ(یو این اے )شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی ایک الگ شناخت اور تاریخ رہی ہے، جب پاکستان کے وجود کا تصور بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو برطانیہ سے آزادی 11 اگست 1947 کو حاصل ہوئی، یعنی بھارت اور پاکستان کی آزادی سے تین دن قبل۔ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے اس تاریخی حقیقت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نے ہمیشہ اپنی خود مختاری اور ثقافتی شناخت برقرار رکھی۔



