35 ویں نیشنل گیمز: بلوچستان آرچری ٹیم میں غیر منتخب کھلاڑی شامل کرنے پر احتجاج

GoonjatLive
GoonjatLive
2 Min Read

 اعلی حکام فوری تحقیقات کریں اور اصولوں کو داغدار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،منتخب کھلاڑیوں کا مطالبہ

کوئٹہ(یو این اے )35 ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان کے منتخب آرچری کھلاڑیوں کو غیر جانبدارانہ رویے کی کمی اور اقربا پروری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان کی لڑکیوں کی منتخب ٹیم میں شامل ردا فاطمہ کی جگہ نااہل اور غیر منتخب کھلاڑی شکریہ بی بی کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ لڑکوں کی ٹیم میں سمیع اللہ بخاری کی جگہ غیر متعلقہ شخص واجد کو ٹیم میں ڈالا گیا۔منتخب کھلاڑیوں نے اس ناانصافی کے خلاف احتجاج کیا، لیکن ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ان کی بات نہیں سنی اور کھیلنے سے روک دیا۔ کھلاڑیوں نے اس صورتحال کی اطلاع سیکرٹری سپورٹس بلوچستان، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان آرچری فیڈریشن اور ٹیکنیکل اسٹاف کو دی، جنہوں نے سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔متاثرہ کھلاڑیوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعلی بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اصولوں کو داغدار کرنے والے عوامل کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھیل امید کا ذریعہ ہے اور اسے سیاسی اثر و رسوخ یا جانبداری سے آلودہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ میرٹ کو فوقیت دی جائے تاکہ محنتی نوجوانوں کے ساتھ دوبارہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔

Share this Article
Leave a comment