
مستونگ/کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے مرکزی ترجمان وجمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمدا للہ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،مولاناحافظ حمد اللہ سمیت9افراد زخمی ہوگئے ہیں ،عینی شاہدین کے مطابق حافظ حمداللہ کی گاڑی پر کوئی چیز پھینکا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپولیس کے مطابق مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے.
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں،دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں مولاناحافظ حمد اللہ ،محمدیوسف، قدرت اللہ ،حافظ رحیم بخش، محمد عامر، محمدیوسف ،حاجی احمد،عبدالقادر اور حلیمہ شامل ہیںدھماکے میں جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولاناحافظ حمداللہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں.
تشویش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے بتایا کہ حافظ حمداللہ کے 2 ساتھی بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں، دھماکا خودکش ہے یا نہیں اس سے متعلق معلومات نہیں۔ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں حافظ حمد اللہ سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ حافظ حمداللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق حافظ حمداللہ کو مستونگ کے اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اور دیگر 2 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔



