تازہ ترینکھیل

بلوچستان کچی کینال کے مقام پر 6 فٹبالر اغوا ہوگئے

آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 6کھلاڑی اغوا

ڈیرہ بگٹی(یو این اے )آل پاکستان چیف منسٹر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے فٹ بال ٹیم کے 6 کھلاڑی سبی جاتے ہوئے کچی کینال کے مقام پر اغوا ہوگئے زرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے فٹ بال ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو سبی جاتے ہوئے کچی کینال کے قریب اغوا کرلیا گیا .
واقعے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سوئی اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا، جن کا تعلق بگٹی ضلع سے تھا۔
فٹبالر اغوا اغواء ہونے اولے کھلاڑیوں میں عامر ولد ذاکر حسن، مریٹہ فیصل ولد حنیف سہیل، احمد ولد عمر بخش، یاسر ولد امیر بخش، شیراز ولد داد محمد، بابر ولد ڈوٹا شامل ہیں۔تاہم آخری اطلاعات آنے تک اغوا ہونے کے محرکات سامنے نہ آسکے۔تمام کھلاڑی آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ کھیلنے جا رہے تھے، جس میں 18 لڑکے شامل تھے۔ فٹبالر اغوا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button